Tuesday, June 16, 2020

دوسروں کو خودکشی سے روکنے والا سرفراز کیسے خود کو دھوکہ دے گیا --- سشانت سنگھ نے خودکشی کا فیصلہ کیوں کیا؟


Sushant Singh Rajput Death News: Actor Sushant Singh Rajput Dead ...
21 جنوری 1986 کو ہندوستان کے چھوٹے سے شہر پٹنہ میں سشانت سنگھ نے جنم لیا ۔چھوٹے سے شہر میں بڑے بڑے خواب دیکھنے والا یہ اداکار بہترین سے کم پر راضی نہیں ہوتا تھا- زمانہ طالب علمی میں بہترین اسٹوڈنٹ رہا انجنئرنگ کالج میں داخلہ لینے کے ساتھ ساتھ اداکاری کے شعبے میں جانے کا شوق چرایا تو ڈانس اسکول اور ایکٹنگ اسکول جوائن کر لیۓ اور انتہائی مختصر عرصے میں اپنی محنت کے سبب سب کی نظروں میں آگیا.
اس کو ہر کام کی جلدی رہتی تھی یہی وجہ تھی کہ جلد ہی اس کو ڈراموں میں اداکاری کا موقع ملنا شروع ہو گیا اور بالا جی کی پروڈکشنز میں بننے والے کئی ڈراموں میں 2008 سے لے کر 2011 تک اپنی شناخت بنائی جہاں سے ان کی فلمی کیرئیر کا آغاز فلم کوئی پوچھے سے ہوا- اس فلم نے سسشانت کے لیے کامیابی کے ایسے دروازے کھول دیے جہاں سے واپسی کا کوئی راستہ نہ تھا .
Sushant Singh Rajput's Death: Kriti Sanon Gets Trolled For Not ...
اس کے بعد عامر خان کی فلم پی کے میں سرفراز نامی لڑکے کے کردار میں اگرچہ وہ اسکرین پر مختصر وقت کے لیے نظر آئے مگر سرفراز دھوکہ نہیں دے گا کے مشہور ڈائیلاگ نے انہیں اس فلم کا دولہا بنا ڈالا اور ان کی مقبولیت سرحد پار پاکستانیوں تک بھی جا پہنچی ۔ دھونی کی آپ بیتی پر بنائی جانے والی فلم میں دھونی کے کردار میں وہ ایک بار پھر کامیابی کے جھنڈے گاڑ بیٹھے-
یہاں تک کہ ان کی فلم چھچھورے پردہ اسکرین پر نمودار ہوئی جس میں ان کا کردار نوجوانی سے لے کر ادھیڑ عمری تک کا تھا اور درحقیقت یہ وہ کردار تھا جس میں وہ دیکھنے والوں کو یہ پیغام دیتے نظر آئے کہ حالات کیسے بھی ہوں ان کا مقابلہ کرنا چاہیے اور زندگی کے حالات سے پریشان ہو کر خودکشی کرنا کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتا ہے.
مگر وہی سشانت جو کہ لوگوں کو خودکشی نہ کرنے کا درس دیتا تھا 14 جون 2020 کو اپنے بمبئی اپارٹمنٹ میں پھندہ لگا کر چھت سے لٹک کر خودکشی پر مجبور ہو گیا- ان کے قریبی لوگوں کا یہ کہنا تھا کہ سشانت سنگھ گزشتہ کچھ دنوں سے ڈپریشن کا شکار تھے.
Shushant Singh Rajput commits suicide - The August
جب کہ اس حوالے سے کچھ لوگ سشانت سنگھ کی خودکشی کو ان کی سابقہ مینیجر ڈیشا سالین کی خودکشی سے بھی جوڑ رہے ہیں جنہوں نے ایک ہفتہ قبل اپنے رہائشی فلیٹ سے کود کر خودکشی کر لی تھی.
معاملہ کچھ بھی ہو مگر سشانت سنگھ کی خودکشی کو ایک بڑے نقصان سے دو چار کر دیا ہے ان کی کئی فلمیں تکمیل کے مراحل میں تھیں جن کی شوٹنگ کا عمل لاک ڈاؤن کے سبب رکا ہوا تھا اور جو کہ اب سشانت سنگھ کی خودکشی کے باعث ہمیشہ کے لیے نامکمل رہ جائے گا..



                                     









محبت کی شادی تھی لیکن ناکام ہو گئی۔۔۔سب کے دلوں کی ملکہ حلیمہ سلطان کی زندگی کی اصل کہانی



Halime Sultan looks hot as she flaunts toned legs in real life ...

ڈرامہ ارطغرل غازی آج کل پاکستان میں ہر گھر میں لازم و ملزوم ہوگیا ہے۔۔۔ اور اس کے کرداروں کو ہر گھر میں نا صرف پسند کیا جاتا ہے بلکہ ان کے بارے میں بات کی جاتی ہے۔۔۔اس ڈرامہ کا مرکزی کردار کرنے والی حلیمہ سلطان کو لوگ اتنا پسند کرتے ہیں کہ والدین باقاعدہ اپنے بیٹوں کے لئے اتنی ہی حسین اور اتنی ہی مہذب بیٹی کی تلاش میں لگ گئے ہیں..
Esra Bilgic aka Haleema Sultan from Ertugrul got divorced in 10 Mins

حلیمہ سلطان کا اصل نام اسرا بیلجک ہے۔۔۔اور وہ تر کی میں ہی پیدا ہوئیں۔۔۔اسرا بیلجک کو گھر میں پیار سے بیلجک کہہ کر بلایا جاتا ہے اور وہ اپنے والد کی خاصی لاڈلی ہیں۔۔۔اسری بیلجک نے استنبول کی مشہور یونیورسٹی سے انٹرنیشنل ریلیشنز کی ڈگری حاصل کی ۔۔۔۲۰۱۴ میں اسری بیلجک نے میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھنے کا سوچا اور اس سلسلے میں ان کے گھر والوں نے انہیں بہت سپورٹ کیا..

ان کا پہلا ڈرامہ جس میں انہوں نے اداکاری کا آغاز کیا وہ ارطغرل غازی ہی تھا۔۔۔سب حیران تھے کہ پہلے ڈرامہ میں آتے ہی لیڈ رول اور وہ بھی دلوں پر چھا جانے والا۔۔۔یہ ترکی میں چار سال تک چلا۔۔۔۔اس کے علاوہ اسرا بیلجک نے ماڈلنگ بھی کی اور دیگر دو ڈراموں میں بھی کام کیا۔۔۔انہوں نے ترکی کی ایک فلم میں بھی کام کیا اور وہ ان اداکاراؤں میں س ے ہیں جو اپنا سوشل میڈیا خود باقاعدہ استعمال کرتی ہیں اور جوابات بھی دیتی ہیں..
اسرا حد سے زیادہ پاکستان میں پسند کی جاتی ہیں۔۔۔اس لئے کچھ عرصہ قبل جب انہوں نے اپنی ایک مغربی لباس میں تصویر شیئر کی تو پاکستان کے نوجوانوں کو مایوسی ہوئی۔۔۔وہ اس بات کو تسلیم ہی نہیں کر پارہے کہ حلیمہ سلطان کا حقیقت کی دنیا سے تعلق نہیں وہ ایک ڈرامہ کا کردار ہیں..

اسرا بیلجک بھی پاکستانیوں سے بہت پیار کرتی ہیں اور اکثر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر سپورٹ میں بولتی نظر آئی ہیں۔۔۔کچھ عرصہ قبل جب بالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے یونائیٹڈ نیشنز کی امن ممبر ہونے کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے لئے اشارہ دیا تو ایک پاکستانی نژاد لڑکی نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا لیکن پریانکا کے پاس کوئی جواب نہیں تھا اس لئے لڑکی سے مائیک چھین لیا گیا..

Did You Know Halime Sultan Ended Her Marriage In 10 Minutes?لیکن اسرا بیلجک نے انہیں نہیں چھوڑا۔۔۔انہوں نے پریانکا کو باقاعدہ یہ جواب دیا کہ ’’ محب وطن ہونے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ آپ جنگ کی حوصلہ افزائی کریں۔۔۔اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر ہونے کے باعث آپ کو ایسی گفتگو کا حصہ نہیں بننا چاہئے۔۔۔جو جنگ سے متعلق ہو۔۔۔اس سے متعدد بچے متاثر ہوسکتے ہیں جو آپ کو رول ماڈل سمجھتے ہیں..


محبت میں حلیمہ سلطان اصلی زندگی میں اتنی خوش نصیب نہیں رہیں۔۔۔اسرا کی زندگی میں ترکش فٹ بالر گوکھان تور ۲۰۱۴ سے شامل تھا۔۔۔تین سال بعد دونوں کی شادی بھی ہوئی لیکن دو سال بعد ہی اس شادی کا انجام طلاق پر ہوا.


میں بہت غصے میں تھی کہ کیسے دوسری شادی کرلی۔۔۔شوبز ستارے جن کے والد نے انہیں تکلیف پہنچائی




Sajal Aly Hilariously Mimicking Media Celebrity | Daily InfoTainment


پاکستانی شوبز کے ستاروں کی آنکھوں میں بھی کئی کہانیاں چھپی ہوتی ہیں۔۔۔جنہیں کبھی وہ کہہ دیتے ہیں اور کبھی وہ ان کی زبان تک نہیں آپاتیں۔۔۔لیکن کبھی کبھی جب دل پر بوجھ ہو تو زبان پھسل ہی جاتی ہے۔۔۔یوں ہی کئی ستاروں نے اپنی فیملی کے حوالے سے بہت ساری کہانیاں عوام سے شیئر کیں اور ان میں کچھ ایسے ستارے بھی تھے جن کو تکلیف پہنچانے والے ان کے اپنے والد تھے-

سجل علی کے والد
سجل علی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ہم تینوں بہن بھائی اپنی امی سے ٹوٹ کر محبت کرتے تھے اور پھر کچھ ایسا ہوا کہ میرے والد نے میری امی کو تنہا چھوڑ کر دوسری شادی کرلی۔۔۔وہ وقت میری ماں کے لئے بہت ہی مشکل اور تکلیف دہ تھا اور میں کہتی تھی کہ کیسے کرلی انہوں نے دوسری شادی۔۔۔ان کے اس دکھ کو دیکھ کر سجل علی کا دل بھی اکثر کڑھتا رہتا تھا۔۔۔اور پھر انہوں نے ٹھانی کہ وہ اپنے پیروں پر کھڑی ہوں گی تاکہ اپنے ابو سے کبھی بھی پیسے نا لے سکیں۔۔۔یوں سجل نے محنت شروع کی اور ایک وقت ایسا آیا جب سجل علی نے اپنے باپ سے پیسے لینے سے انکار کردیا۔۔۔لیکن جب سجل کی امی کا انتقال ہوا تو انہوں نے اپنے والد سے دوبارہ رابطہ کرلیا اور اپنے دل کو صاف کرلیا۔۔۔وہ روزانہ ہی انہیں فون کرتے ہیں اور ان پر فخر کرتے ہیں۔۔۔یوں بھی اب سجل کے ایک بھائی آسٹریلیا میں پڑھ رہے ہیں اور وہ اور ان کی بہن ڈراموں میں اپنا نام بنا رہی ہیں.

11 Pretty Interesting Lesser Known Facts About Sajal Ali You Did ...
سونیا حسین کے والد
ادااکارہ سونیا حسین نے ایک انٹرویو میں اپنے دل کا حال بتاتے ہوئے کہا کہ ہم دو بہنیں تھیں اور میرے والد اور والدہ کی زندگی بہت اچھی تھی لیکن میرے والد کے گھر والے انہیں اکثر کہتے تھے کہ صرف بیٹیاں ہیں۔۔۔ایک بیٹا بھی ہونا چاہئے۔۔۔بیٹیوں سے کیا نسل چلنی ہے۔۔۔یوں میرے والد نے بیٹے کی خاطر دوسری شادی کرلی اور میری ماں کو تنہا تڑپنے کے لئے چھوڑ دیا۔۔۔ہم چھوٹے تھے اس وقت ، کچھ سمجھ میں نہیں آیا لیکن جیسے جیسے بڑے ہوئے تو یہ پتہ چلا کہ ہماری ماں کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے۔۔۔اور اتفاق سے جب انہوں نے شادی کی اور ان کے گھر بیٹا ہوا تو اس سے پہلے ہی میری امی کے گھر بھی بیٹے کی پیدائش ہوئی۔۔۔سونیا کا کہنا ہے کہ ایک بہت طویل فاصلہ آگیا ہمارے ابو اور ہمارے درمیان۔۔۔دل چاہتا تھا کہ انہیں گلے لگاؤں لیکن اب وہ بات نہیں رہی-
Soniya Hussain: Bio, Height, Weight, Measurements – Celebrity Facts

فریال محمود کے والد
اداکارہ فریال محمود نے کھل کر اپنی زندگی کی تلخ حقیقتوں کو دہراتے ہوئے بتایا کہ ان کے والدین کے درمیان علیحدگی ہوگئی اور میں اپنی امی کے حصے میں آگئی۔۔۔میرے ابو نے دوسری شادی کرلی اور پھر پلٹ کر خبر بھی نہیں لی۔۔۔میری ماں نے دو بار شادیاں کیں اس کے بعد اور میرے سوتیلے بہن بھائی بھی ہوئے۔۔۔لیکن میرے سوتیلے باپ کا تجربہ میری زندگی کے لئے بہت ہی ناگوار تھا۔۔۔ایک بار جب میرے سوتیلے باپ نے مجھے ہراساں کیا تو میں نے اپنے سگے باپ سے رابطہ کیا اور ان کے پاس ملک سے باہر چلی گئی۔۔۔لیکن وہ اپنی نئی زندگی میں سیٹ تھے۔۔۔وہاں مجھے کام بھی کرنا پڑتا تھا اور میرے موٹاپے کو لے کر مجھے میرے ہی والد اکثر ٹوکا کرتے تھے۔۔۔اب سب صحیح ہے لیکن وہ وقت میرے لئے بہت مشکل تھا

Faryal Mehmood (@FaryalMehmood_) | Twitter

انہوں نے اپنے نکاح کو آخر تک چھپائے رکھا۔۔۔شوبز ستارے جن کی دوسری بار بھی طلاق ہوگئی


Farah Sadia (Husssain): Age, Morning Show, Education, Family ...
شوبز انڈسٹری کی اس چکا چوند میں کئی ستارے اپنی زندگی کی ناکامیوں اور کامیابیوں پر کبھی پردہ ڈالتے نظر آتے ہیں اور کبھی ان کی تشہیر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔۔۔دونوں صورتوں میں ان کا انجام شہرت ہی ہے۔۔۔لیکن کچھ سچائیاں ایسی ہیں جن پر سے وقت اور حالات پردہ اٹھا دیتے ہیں اور تکلیف دہ سچ سامنے آہی جاتے ہیں۔۔۔انڈسٹری میں کچھ ایسے نام ہیں جنہوں نے دوسری شادی کی ایک لمبے وقفہ کے بعد لیکن وہ بھی ناکام ہوگئی...

فرح سعدیہ
حال ہی میں بزنس مین توقیر احمد جو کہ ایک شیف بھی ہیں انہوں نے ایک ویڈیو میں بتایا کہ وہ فرح سعدیہ کے دوسرے شوہر رہ چکے ہیں اور کچھ عرصہ قبل ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوئی ہے۔۔۔یہ خبر فرح سعدیہ کے فینز کے لئے ایک شاک تھا کیونکہ انہیں نہ تو اس شادی کا علم تھا نا ہی فرح نے اس کا اقرار کیا تھا۔۔۔لیکن توقیر احمد نے اپنی شادی کی کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کردیں اور پوری کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ میری پہلی ملاقات 2012 میں ہوئی تھی فرح سے انہی کے شو میں۔۔۔بعد میں جب ہمیں پتہ چلا کہ ہم ایک ہی علاقے کے ہیں تو دوستی بڑھ گئی۔۔۔میری بیوی اور بچے امریکہ میں ہوتے تھے اور میں چھے ماہ پاکستان میں چھے ماہ ان کے پاس ہوتا تھا۔۔۔یہ بات میں نے فرح سعدیہ کو شروع میں ہی بتادی۔۔۔میں نے کچھ بھی نہیں چھپایا لیکن فرح نے اپنے نکاح اور اس رشتہ کو ہمیشہ چھپایا۔۔۔حتی کے ان کی ایک بہن کو تو اس کا علم بھی نہیں تھا جبکہ نکاح میں ان کے بھائی اور والد بھی شامل تھے۔۔۔فرح سعدیہ کے بچے بھی مجھے اپنے سگے باپ کی طرح ہی مانتے تھے اور ان بچوں کا اصلی باپ تو ان سے ملنے تک نہیں آتا تھا۔۔۔کچھ وجوہات کی وجہ سے ان کے اختلافات بڑھنے لگے اور علیحدگی ہوگئی۔۔۔فرح سعدیہ کی دوسری شادی بھی زیادہ عرصہ چل نا پائی
Farah Hussain Second Marriage Leaked Pictures | Second Husband ...
انجمن
اداکارہ انجمن نے فلمی دنیا کے لئے ایک عرصہ تک کام کیا اور اسکرین پر راج کیا۔۔۔ان کی جوڑی سلطان راہی مرحوم کے ساتھ بہت زیادہ پسند کی گئی اور سلطان راہی کے ساتھ یہ بات بھی جوڑی گئی کہ وہ بھی ان سے شادی کرنا چاہتے تھے۔۔۔لیکن کیونکہا س بات کی کہیں سے تصدی نہیں ہوئی اس لئے اس کی سچائی کے بارے میں کہا نہیں جاسکتا۔۔۔انجمن نے انہی دنوں پہلی شادی کی اور ان کے تین بچے ہوئے۔۔۔وہ برطانیہ چلی گئیں۔۔۔پھر خبر یہ آئی کہ ان کے شوہر اور ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔۔۔لیکن جب ان کے پہلے شوہر کو گولی مار دی گئی کراچی میں تو انجمن نے روتے ہوئے کہا کہ میری صرف ایک طلاق ہوئی تھی اور ہم نے رجوع کرلیا تھا۔۔۔پاکستان نے مجھ سے میرا شوہر اور میرے بچوں کا باپ چھین لیا۔۔۔لیکن پھر کچھ سالوں بعد خبر آئی کہ انہوں نے فلم پروڈیوسر لکی علی سے دو کنال گھر، دو کڑوڑ اور نا جانے کتنی مالیت کا سونا لے کر شادی کرلی۔۔۔اور اب لکی علی نے کچھ عرصہ پہلے تصدیق کی کہ ان کی اور انجمن کی بھی علیحدگی ہوگئی ہے
Renowned actor Anjuman Shaheen ties the knot | The Express Tribune

Monday, June 15, 2020

روزمرہ ضروریات کوپورا کرنے کیلئے کریم کی ’’سپر ایپ‘‘ متعارف


The Careem app is full of cutting edge artificial intelligence                      

                                                                                                                                                               آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے لوگوں کی روزمرہ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنی ’’سپر ایپ‘‘ متعارف کروائی ہے جو کہ ایک ملٹی سروس پلیٹ فارم ہے۔

سپر ایپ کے ذریعے آپ سواری بک کروا سکتے ہیں، کھانا آرڈر کرسکتے ہیں، روزمرہ سامان کی فراہمی کرسکتے ہیں، خریداری کرسکتے ہیں یا اپنے موبائل فون پر کریڈٹ بھی ڈلوا سکتے ہیں۔ یہ سروس جون کے آخر سے تمام صارفین اور کپتانوں کو دستیاب ہوں گی۔

کریم کے شریک بانی اور سی ای او مدثر شیخ کہتے ہیں کہ ’’ہم مصنوعات اور سروسز کو مقامی ضروریات کے مطابق بنا رہے ہیں تاکہ اپنی زندگی میں مصروف افراد ان سروسز سے مستفید ہو سکیں جو ان کی ضرورت کے وقت ان کے لیے اہم ہیں‘‘۔

کریم کا قیام دبئی میں 2012 میں ہوا تھا جبکہ پاکستان میں کریم سروس 2016 میں شروع کی گئی تھی اور اس وقت یہ کمپنی 14 ممالک میں 100 سے زیادہ شہروں میں کام کرتی ہے۔

ملک میں لاک ڈاؤن کی باعث کریم کی سروس جب معطل کر دی گئی تب ماہانہ بنیاد پر کریم کے ایک لاکھ سے زیادہ ڈرائیور پلیٹ فارم پر سرگرم تھے۔

کمپنی نے 2017 میں موٹر بائیک سواریوں اور ترسیل کی خدمات متعارف کروائیں جس کے بعد 2019 میں اس کی فوڈ ڈیلیوری ایپ ’’کریم ناو‘‘ متعارف ہوئی۔ کریم کی جانب سے بڑے پیمانے پر مہم چلانے کے بعد کچھ ماہ قبل مارکیٹ لیڈر فوڈ پانڈا کی جانب سے بھی اتنی ہی اچھی پیشکش کی گئی تھی۔

سپر ایپ متعارف کروانے کے ساتھ ہی کریم مندرجہ ذیل تین شعبوں میں خدمات فراہم کرے گا۔

لوگوں کی نقل و حرکت

اس میں گاڑی، موٹر بائیک اور رکشہ سروس شامل ہے۔

چیزوں کی نقل و حرکت

اس سروس میں کھانا، روز مرہ کی ضروری اشیاء، دوائیں اور دیگر اشیاء کی فراہمی شامل ہے۔

رقم کی نقل و حرکت

اس میں رقم کی منتقلی، موبائل ٹاپ اپس (ایزی لوڈ) اور بل کی ادائیگی شامل ہے۔

کریم کی جانب سے ان اقدام کے بعد مستقبل میں ان شعبوں میں سخت مقابلے کا امکان نظر آ رہا ہے۔ کمپنی تیسرے فریقین اور ڈویلپروں کے لئے بھی اپنی ’’سپر ایپ‘‘ کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے....

Wednesday, June 10, 2020

برطانیہ، پہلی بار باحجاب خاتون جج کے عہدے پر فائز


British-Pakistani Rafia Arshad becomes first hijab-wearing judge ...



برطانیہ میں برطانوی نژاد پاکستانی خاتون رافعہ ارشد حجاب پہننے والی پہلی جج تعینات کردی گئیں۔ذرائع کے مطابق برطانوی نژاد پاکستانی خاتون رافعہ ارشد حجاب پہننے والی پہلی جج بن گئیں،
40 سالہ رافعہ ارشد کو گزشتہ ہفتے ڈپٹی ڈسٹرکٹ جج تعینات کیا گیا تھا۔رافعہ ارشد 17 سال سے قانون کے شعبے سے منسلک ہیں، ان کا کہنا تھا کہ شروع میں خوف تھا کہ میرا آبائی تعلق پاکستان سے ہونے کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بہت ساری حجاب پہننے والی خواتین نے مجھے مبارک باد کے خط لکھے، میری تعیناتی سے باحجاب خواتین کا حوصلہ بڑھے گا۔بیرسٹر رافعہ ارشد کا کہنا تھا کہ ابھی بھی بعض دفعہ امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے....
نظام کے اندر امتیازی سلوک کے حوالے سے خامیاں موجود ہیں۔
رافعہ ارشد کے مطابق کیریئر کے شروع میں انٹرویو کے لیے جانے لگی تو رشتے داروں نے حجاب کرنے سے منع کیا اور کہا تھا کہ حجاب اتار کر جانا۔لندن میں 2002 میں تربیت حاصل کرنے کے بعد رافعہ ارشد 2004 میں سینٹ میری فیملی لاء چیمبر میں شامل ہوئی تھیں۔واضح رہے کہ رافعہ ارشد تین بچوں کی ماں ہیں، بیرسٹر رافعہ ارشد ایک کتاب کی مصنفہ بھی ہیں۔

اوگراکی ہدایت پرضلعی حکومتوں کےچھاپے،ایندھن کی فراہمی میں رکاوٹ پرگرفتاریاں

How will the US move to cut aid affect Pakistan? - BBC News

اوگرا کی ہدایت پرضلعی حکومتوں کے مختلف شہروں میں چھاپے جاری ہیں۔ کراچی میں کیماڑی 
آئل ڈپو سے گو اور ہیسکول کمپنی کے 2 افسران گرفتار کرلئے گئے۔
کراچی سے گرفتارافسران پٹرول و ڈیزل کی سپلائی میں رکاوٹ ڈال رہے تھے۔تاروجبہ ڈپو پشاورسے بھی شیل کے ایک اہم عہدیدار کو حراست میں لے لیا گیا۔
اس کے علاوہ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں چھاپے جاری ہیں۔ چھاپہ مار ٹیمیں پمپس پراسٹاکس کی جانچ پڑتال کررہی ہیں۔ ضلعی حکومتیں کارروائیوں کی رپورٹ اوگرا کو ارسال کریں گی۔
ادھر وزارت توانائی نے صورتحال کے جائزے کیلئےاہم اجلاس طلب کیا جس میں عمر ایوب، ندیم بابر اور سیکرٹری پٹرولیم نےشرکت کی۔ وزیرتوانائی نےمصنوعی قلت میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت جاری کردی۔
اوگرا نے واضح کیا تھا کہ پیٹرول پمپس پر مصنوعی قلت اور قيمت ميں خود ساختہ اضافہ کرنے والے پمپ سيل کرديے جائيں گے، پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی جلد معمول پر آجائے گی۔
چيئرمين آل پاکستان آئل ریٹیلرز ایسوی ايشنزغياث پراچہ نے کہا تھا کہ اوگرا سپلائی بحال کرنے ميں ناکام ہے اور پٹرول بحران کے ذمہ داران کيخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔
ادھر فيول کرائسسز کميٹی نے ملک ميں پيٹرول بحران پراپنی رپورٹ تيار کی جس میں2 نجی آئل مارکيٹنگ کمپنيوں کے سی ای اوز کيخلاف مقدمہ درج کروا ديا گيا ۔ کمپنيوں کی جانب سے ہورڈنگ اور بليک مارکيٹنگ کا انکشاف ہونے پر قوانین کے تحت ایکشن ہوگا۔
واضح رہے کہ اوگرا نے 3 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس میں پٹرول و ڈیزل کی عدم فراہمی کی وجوہات طلب کی گئیں اور پوچھا گیا کہ پٹرول پمپس پرمطلوبہ اسٹاک کیوں نہیں رکھا گیا۔
ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان نے بھی اپنی رپورٹ میں پٹرولیم بحران سنگین ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔
اوگرا کا کہنا تھا کہ بعض آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مطلوبہ مقدارمیں سپلائی نہیں کررہیں۔ بحرانی کیفیت سے بچنے کیلئے کمپنیاں پٹرول و ڈیزل کی دستیابی یقینی بنائیں

ٹڈیوں کا حملہ کورونا سے بڑا معاشی خطرہ ہوسکتا ہے، امریکی جریدہ

China may send ducks to battle Pakistan's locust swarms - BBC News

امریکی جریدے نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں ٹڈیوں کا حملہ کورونا وائرس سے بڑا معاشی خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق زراعت پاکستانی معیشت کا دوسرا سب سے بڑا شعبہ ہے، جو ملکی مجموعی پیداوار کا 20 فیصد حصہ پورا کرتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کی نصف افرادی قوت اس شعبے سے وابستہ ہے۔ٹڈیوں کے حملوں سے ہونے والے نقصانات کے باعث حکام پر زور دیا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے مختص رقم ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے استعمال کریں۔جریدے کے مطابق ٹڈیوں کے حملوں سے فصلوں کی پیداوار، خوراک اور شدید معاشی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں

ملک میں پیٹرول کا مصنوعی بحران جاری


12 cases against petrol pump owners - Pakistan - DAWN.COM
 کراچی سے خیبر تک جاری مصنوعی بحران دسویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں عوام پیٹرول کی تلاش میں دربدر ہیں، جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں پی ایس او کے علاوہ کہیں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی نہیں بنایا جارہا ہے۔پشاور میں بھی پیٹرول کی قلت کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے جہاں پرائیویٹ پیٹرول پمپس کے بعد شہری پی ایس او سے بھی خالی ہاتھ لوٹ رہے ہیں۔دوسری جانب وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کی ہے

ٹھیک ہے!حرامانی اورجنیدخان کی ٹک ٹاک ویڈیووائرل


Junaid Khan and Hira Mani Reunite in upcoming drama serial ...




سوشل میڈیا ایپ ’’ ٹک ٹاک ‘‘کے سحر میں عام صارف سے لیکر شو بزستاروں تک سبھی مبتلا ہیں ،اداکارہ حرا مانی نے ساتھی اداکار جنید خان کے ساتھ پرمزاح ویڈیو بنائی جو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
ٹھیک ہے ، کے نام سے یہ معروف ویڈیو دراصل پڑوسی ملک بھارت سے جاری ہوئی تھی جس میں گھر سے فرار ہونے والی لڑکی ویڈیو بناکرلڑکے کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے سارا الزام اپنے سرلیتی ہے۔ ویڈیو میں دلچسپی کااصل پہلو لڑکی کا تکیہ کلام ” ٹھیک ہے” جسے وہ ہرجملے کے آخر میں دہراتی ہے۔
اسی ویڈیو کے حوالے سے اب حرا نے جنید خان کے ساتھ مل کریہ ویڈیوبنائی اور فالوورز کیلئے اسے انسٹاگرام پرشیئرکیاہے۔
View this post on InstagramIs main inka ghalati nahi hai ghalati hai tou mera hai theek hai …..or ye tiktok nahi hai @calljunaidkhan theek hai
A post shared by Syeda Hira Salman (@hiramaniofficial) on Jun 8, 2020 at 4:14am PDT
ویڈیو میں تمام مکالموں پراداکاری توحراکے حصے میں ہی آئی ہے، البتہ جنید نے ٹاثرات سے بھی خوب کام چلایا۔
دلچسپ کیپشن میں حرا نے لکھا ” اس میں ان کا غلطی نہیں ہے، غلطی ہے تو میرا ہے، ٹھیک ہے۔۔۔ اور یہ ٹک ٹاک ویڈیو نہیں ہے”۔
حرانے ویڈیوجنیدخان کو ٹیگ کی اور ساتھ لکھا “ٹھیک ہے”۔
ویڈیو پر دونوں کے مداحوں کے علاوہ شوبزساتھیوں نے بھی محظوظ ہوتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے جن میں حرا اور جنید کوخوب سراہا گیا۔

پارک لین ریفرنس: سابق صدر پر فرد جرم عائد نہ کی جاسک


NAB to file Sub-reference against Asif Zardari and Faryal Talpur ...

                                                                                                                                                                   اسلام آباد:(10جون 2020)احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس میں فرد جرم کی کارروائی عدم حاضری کے باعث موخر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس کی سماعت کی،آصف علی زرداری اور فریال تالپور کورونا وبا کے باعث عدالت میں حاضر نہ ہوئے۔


اس موقع پر ملزمان کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ عمررسیدہ لوگ کورونا کا زیادہ شکارہوسکتے ہیں ،آصف زرداری اور فریال تالپور کی عمریں بھی ساٹھ سال سے زائد ہیں،لہذا انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ جو ملزمان نہیں آسکتے ان کا ویڈیو بیان ریکارڈ کرلیں گے۔


بعد ازاں عدالت نے آصف علی زرداری پر فرد جرم کی کارروائی سات جولائی تک موخرکرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

کراچی میں آج شام بوندا باندی کا امکان


Weather in Delhi-NCR is kind of romantic, thanks to monsoon rain ...




محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر 
سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں آج شام میں یا رات میں
 بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ شہرِ قائد آج صبح سویرے سے ہی بادلوں کی لپیٹ میں ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ صبح سے ہی کراچی شہر میں سمندری ہوائیں اچھی رفتار سے چل رہی ہیں۔سردار سرفراز نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہواؤں کے باعث سمندری بادل شہر کا رخ کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے آج شام یا رات میں بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمایت نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع جزوی ابرآلود جبکہ موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجۂ حرارت 29 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈکے درمیان رہنے کا امکان ہے۔شہر میں جنوب مغربی سمت سے 19 سے 23 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے۔ادھر پنجاب کے کچھ شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور کچھ کم ہوا ہے۔گوجرانوالہ شہر اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں، جی ٹی روڈ سمیت 
شہر کی اہم شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہو گیا ہے

محکمۂ موسمیات نے خیبر پختون خوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔پنجاب کے دیگر شہروں جہلم، کامونکی اور ظفر وال میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔سندھ اور بلوچستان کے بیشتر شہر گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث دن کے اوقات میں لوگ گھروں تک محدود رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت مختلف شہروں بہاول پور میں 40، بھکر میں 39، رحیم یارخان میں 38، فیصل آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔گوجرانوالہ میں بارش برستے ہی گیپکو کے متعدد فیڈر ٹرپ ہونے سےبیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے

کرونا وائرس: ملک بھر میں پلازمہ تھراپی سے علاج کا فیصلہ

Plasma therapy as COVID-19 treatment not proven, can be life ...

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں پلازمہ تھراپی سے کرونا وائرس کے علاج کا فیصلہ کرلیا ہے، ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ پلازمہ سے علاج کی اپیل اب کسی ادارے کی نہیں بلکہ حکومت کی اپیل ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کے اسپیشلٹ ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں پلازمہ تھراپی سے علاج کا فیصلہ کرلیا ہے۔ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ ہر نئے اسپتال کو پلازمہ تھراپی کی اجازت نہیں دی جائے گی، پلازمہ سے علاج کی اپیل اب کسی ادارے کی نہیں بلکہ حکومت کی اپیل ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کہیں زیادہ ہے، ایک شخص کے پلازمہ سے 2 افراد کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں، ایک شخص ایک ہفتے بعد دوبارہ پلازمہ دے سکتا ہے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں ہولناک اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 83 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 255 ہوچکی ہے۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 ہزار 385 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 702 ہوگئی ہے

Tuesday, June 9, 2020

ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتی

Uzma Khan - Biography, Height & Life Story | Super Stars Bio
اداکارہ اور ماڈل عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان نے پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مبینہ تشدد کا مقدمہ واپس لے لیا ہے۔
لاہور کی کینٹ کچہری میں اداکارہ عظمیٰ خان کی بہن نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے حق میں بیان دیتے ہوئے مقدمہ واپس لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ 22 مئی کو عظمیٰ خان پر مبینہ تشدد کرنے کا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس کے بعد عظمیٰ خان کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس کی پولیس نے آمنہ ملک، پیشینہ ملک اور عنبر ملک کے علاوہ 15 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ 
مزید پڑھیںملک ریاض کے 19 کروڑ پاؤنڈز پاکستان منتقلNode ID: 446671میں خود کو باغی سمجھتی ہوں: ٹک ٹاک سٹار حریم شاہNode ID: 479176عظمیٰ خان کی درخواست پر ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہNode ID: 481516
عظمیٰ خان کی بہن ہما خان نے لاہور میں کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر کے روبرو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت اپنا بیان قلمبند کروایا جس میں مزید کارروائی نہ کرنے کا کہا گیا ہے۔
ہما خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ غلط فہمی کی بنیاد پر درج کروایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف درج کروائے گئے مقدمے میں کوئی گواہی یا شہادت پیش نہیں کرنا چاہتیں۔
ہما خان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مقدمے میں تاحال کوئی چالان نہیں آیا اس لیے مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتی۔
اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ملزمان ان کے گھر سے تقریباً 50 لاکھ مالیت کا سامان بھی لے گئے 
قبل ازیں اداکارہ عظمیٰ خان کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ملزمان نے اُن پر تشدد کیا، گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کی، جان سے مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ایک نامعلوم گارڈ کو ان کے ساتھ زیادتی کرنے کو کہا۔
تاہم منگل کو عدالت میں دیے گئے اپنے بیان میں ہما خان نے کہا ہے کہ انہیں میز کا شیشہ گرنے کی وجہ سے چوٹیں آئیں۔
اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ملزمان ان کے گھر سے جاتے ہوئے تقریباً 50 لاکھ مالیت کا سامان بھی لے گئے تھے اور دھمکی دی تھی کہ 'ہم ملک ریاض کی بیٹیاں ہیں، ہم تمہارا خاندان مار دیں گی، اور اگر کسی کو اس واقع کے بارے میں بتایا تو تم دونوں کو لاشیں بھی نہیں پہچانی جائیں گی۔

مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے.علی امین گنڈا پور


Minister For Kashmir Affairs And Gilgit-Baltistan Ali Amin Khan ...
وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے کشمیر میں مظالم میں اضافہ کر دیا ہے اور گھر گھر تلاشی کی آڑ میں روزانہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے اور عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کو تقریباً دس ماہ ہو چکے ہیں اور علاقے کے لوگ ایک ایسے وقت میں دنیا کی سب سے بڑی جیل میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جب عالمی برادری کورونا وائرس کی وبا کے دوران لاک ڈاؤن برداشت کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف جاری تعصب کے خلاف آواز اٹھائے۔

جن افراد کے پاؤں کی دوسری انگلی لمبی ہے وہ یہ خبر لازمی پڑھیں۔۔۔

Do You Have This LONGER TOE? Then BEWARE with the GREEK FOOT ...

ہم نے اکثر یہ دیکھا ہوگا کہ کچھ افراد کے پاؤں کی دوسری انگلیاں انگوٹھے سے بڑی ہوتی ہیں، ایسا کیوں ہوتا ہے؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاؤں کی انگلیوں کی ساخت سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مستقبل میں کسی شخص نے کیسا کام سر انجام دینا ہے؟
ماہرین کے مطابق پاؤں کی دوسری انگلی اگر انگوٹھے سے لمبی ہو تو ایسے لوگ انتہائی ذہین ہوتے ہیں۔
نئے نئے آئیڈیاز ان کے دماغ میں آتے رہتے ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ تھوڑے وقت میں زیادہ سے زیادہ کام کیا جائے۔
یہ لوگ انتہائی زبردست شخصیت کے مالک ہوتے ہیں، اس کے علاوہ یہ لوگ دیکھنے میں انتہائی تیز ہوتے ہیں اور مشکل سے مشکل کام کو بہت جلد سیکھ لیتے ہیں۔ ایسے لوگ مشکل مسائل کو چٹکیوں میں حل کرتے ہیں یہ لوگ مختلف کاموں کو ایک ساتھ کرنے میں میں بھی انتہائی ماہر ہوتے ہیں، یہ ایک وقت میں کئی ساری ذمہ داریاں نبھا سکتے ہیں....

چھینکنے کا انداز بتاتا ہے آپ کی شخصیت کے بارے میں، جانیں دلچسپ معلوماتی رپورٹ




Sneezing - Latest News on Sneezing | Read Breaking News on Zee News
ایسا آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ آپ کے ساتھ رہنے والے لوگ یا آپ کے دوستوں میں سے ہر کسی کے چھینکنے کا انداز مختلف ہوتا ہے، کسی کے چھینکنے کا انداز بہت زور دار ہوتا ہے تو کسی کی چھینک بہت دھیمی ہوتی ہے لیکن چھینکنے کے مختلف انداز سے آپ کی شخصیت کے درمیان کیا تعلق ہوسکتا ہے؟

برطانوی ماہر نے چھینکنے کے مختلف انداز اور شخصیت کے بارے میں دلچسپ رپورٹ جاری کی ہے۔
دی سن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ماہر روبن کیر موڈ نے اپنی رپورٹ میں کسی بھی شخص کے چھینکنے کی عادت سے اور اُس کی شخصیت بیان کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے اپنی رپورٹ میں دلچسپ انکشاف کیا کہ دنیا بھر میں رہنے والے انسان مختلف انداز سے چھینکتے ہیں، ہر شخص کا علیحدہ انداز ہوتا ہے جو اُس کی شخصیت کو بیان کرتا ہے۔
روبن نے بتایا کہ عام طور پر چھینکنے کے 6 انداز ہوتے ہیں جن کے بارے میں ذیل میں تفصیل سے بتایا گیا ہے۔
اونچی آواز میں چھینکنے والے افراد
برطانوی ماہر کے مطابق زور دار آواز میں زیادہ تر مرد افراد ہی چھینک مارتے ہیں۔ عام طور پر ایسے لوگ سمجھتے ہیں کہ بلند آواز میں چھینکنا ہی دنیا میں ان کے اہم ہونے کی تصدیق کرتا ہے۔
انہوں نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ایسے لوگ اپنی بلند چھینک مارنے پر فخر محسوس کرتے ہیں، ایسی عادت کے لوگوں میں غوروفکر کرنے اور سوچنے کی عادت بہت کم ہی پائی جاتی ہے۔
معذرت کر کے چھینکنے والے افراد
روبن کے مطابق کچھ لوگ چھینک مارنے سے قبل یا بعد میں، حتیٰ کہ کچھ لوگ درمیان ہی میں دوسروں سے معذرت کرتے ہیں اور پھر وہ چھینک مارتے ہیں۔
اس عادت کے لوگ اپنی ذات میں ہی گم رہنے والے اور نرم مزاج کے ہوتے ہیں۔
ہلکی آواز میں چھینکنے والے افراد
Know the common causes of allergic sneezing! | Health News | Zee News
روبن کیر موڈ نے لکھا کہ دھیمی یا آہستہ آواز میں چھینکنے والے افراد دوسروں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کے خواہش مند نہیں ہوتے۔ ایسے لوگوں میں یا تو خوداعتمادی کی کمی ہوتی ہے یا پھر وہ لوگوں کی نظروں میں آنے سے کتراتے ہیں، ہاں مگر وہ اپنی کوئی بھی بات بیان کرنے سے ہچکچاتے نہیں ہیں۔
چھینک مارنے سے قبل آواز نکالنے والے
تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ یہ لوگ چھینک مارنے سے پہلے ایک آواز نکالتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں کسی بھی جگہ کہیں بھی یا کسی کے بھی سامنے چھینکنے کا حق حاصل ہے، عموماً ایسے لوگ خوش فہمی کا زیادہ شکار ہوتے ہیں اور وہ اپنے آپ کو دوسروں سے بہتر سمجھتے ہیں۔
چھینک روکنے کی کوشش کرنے والے
ہمارے ہاں کے چند افراد ایسے ہوتے ہیں کہ جب انہیں چھینک آںے والی ہو تو وہ چھینک کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ لوگ دوسروں کا خیال رکھنے والے ہوتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ اُن کی وجہ سے کسی کو بھی کوئی پریشانی پیش نہ آئے، ایسے لوگ اپنے آپ سے بہت مخلص ہوتے ہیں اور وہ دوسروں سے بمشکل ہی متاثر ہوتے ہیں۔
کہنی منہ پر رکھ کر چھینک مارنے والے لوگ
Going to sneeze? Aim for the elbow, not the hand
اس انداز سے چھینک مارنے والے لوگ قانون کی پاسداری کرتے ہیں، ان میں خود آگہی اور اجتماعی شعور موجود ہوتا ہے لیکن انفرادی حیثیت میں زیادہ سوچ بچار کی صلاحیت کم رکھتے ہیں۔


رابی پیرزادہ نے اپنے ہاتھوں سے قرآن پاک لکھنا شروع کردیا


Rabi Pirzada is holding a calligraphy exhibition








شوبز کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے میں نے قران پاک ہاتھوں سے لکھنے کی پہلے دن مشق کی اور ایک صفحہ لکھا ہے۔
انہوں نے ایک انٹر ویو میں بتایا کہ میری کوشش ہو گی میں ہاتھ سے لکھے گئے قرآن پاک کے نسخے کو مسجد نبوی کو ہدیہ کروں۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں کیلی گرافر اینڈ پرنٹر حافظ انعام الرحمن عاقب اور عدیل احمد کی انتہائی شکر گزار ہوں،ہر حرف پہلے سے تصدیق شدہ نیچے لکھا ہوگا اور اس پر قلم سے کیلی گرافی ایک خاص کاغذ پر ہوگی۔
......رابی پیر زادہ نے کہا کہ اگر کوئی اس کارِخیر میں حصہ لینا چاہتے تو رابطہ کر سکتا ہے

صدر(ن) لیگ شہباز شریف نے نیب میں کرپشن کا اعتراف کرلیا



شہباز شریف نے نیب حکام کے سوال پر جواب دیا کہ آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں، کرپشن ہوئی ہے، لیکن یہ کرپشن میں نے نہیں بلکہ میرے بیٹوں اور دامادوں نے کی ہے، اس کرپشن کا سوال آپ ان سے پوچھیں۔ہے، سینئر صحافی عمران خان

RAJA RIAZ | Arab News
 مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نیب میں کرپشن کا اعتراف کرلیا ہے، سینئر صحافی عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے نیب ٹیم کو بتایا کہ آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں، کرپشن ہوئی ہے، لیکن یہ کرپشن میں نے نہیں بلکہ میرے بیٹوں اور دامادوں نے کی ہے، اس کرپشن کا سوال آپ ان سے پوچھیں۔ ذرائع کے مطابق نیب میں پیشی کے دوران نیب حکام نے شہباز شریف کے سامنے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ رکھی اور 4 مشکوک ٹرانزیکشن کا پوچھا۔

یہ ٹرانزیکشن غلطی سے شہباز شریف کے اپنے اکاؤنٹ میں ہوگئی تھیں، جس پر شہباز شریف کو کافی پریشانی ہوئی۔ شہباز شریف نے نیب ٹیم کے سوال کا جواب دیا کہ غیرملکی اثاثوں سے متعلق لیے گئے قرض کی تفصیل الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں درج ہے۔
تاہم شہباز شریف نے نیب میں غیرملکی اثاثوں سے متعلق تحریری جواب بھی جمع کروایا، جس پر نیب حکام کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا تحریری جواب نامکمل ہے، اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

سینئر صحافی عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے نیب میں کرپشن کا اعتراف کرلیا ہے، شہباز شریف نے نیب ٹیم کو بتایا کہ آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں، کرپشن ہوئی ہے، لیکن یہ کرپشن میں نے نہیں بلکہ میرے بیٹوں اور دامادوں نے کی ہے۔اس ریکارڈنگ کو اگر شہباز شریف پبلک کرنا چاہتے ہیں تو سپریم کورٹ میں جا کر کہیں کہ جناب میں جو نیب میں بات کرکے آیا ہوں، اس کو پبلک کردیں۔
شہباز شریف نے نیب کے دفتر میں کہا ہے کہ آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں،کہ یہ کرپشن ہوئی ہے، دوسرا انہوں نے نیب حکام کو بتایا کہ میرا اس کرپشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ کرپشن میرے بچوں نے کی ہے، میرے بیٹوں اور دامادوں نے یہ کام کیا ہے، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ آپ جو چیزیں میرے سامنے رکھ رہے ہیں، آپ کا مئوقف بالکل ٹھیک ہے۔ نیب حکام نے کہا کہ آپ کے بچے ملک سے بھاگے ہوئے ہیں، ہم ان کو پیشی کے لیے لیٹر لکھتے ہیں لیکن وہ آتے نہیں۔

جس پر شہباز شریف نے کہا آپ مجھے سوالنامہ دیں میں ان کو دیتا ہوں ، وہ جواب دیں گے۔ نیب نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ بار کلے بینک سے کتنا قرض لیا؟نصرت شہباز، سلمان شہباز، حمزہ شہباز نے رقوم کس مد میں اور کتنی رقوم منتقل کیں؟ شہباز شریف سے نصرت شہباز کو تحائف دینے سے متعلق سوال کیا گیا۔اس پر شہباز  شریف نے کہا کہ یہ سوال آپ ان سے پوچھیں