کراچی:(08 جون 2020) سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1744 نئے مریض سامنے آگئے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق 24 گھنٹوں میں 16 افراد انتقال کرگئے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں آج 1482 نئے کیسز، حیدر آباد میں 54 اور جامشورو میں 9 کیسز رپورٹ ہوئے۔ شہید بے نظیر آباد میں 32، سجاول، ٹھٹھہ اور ٹنڈوالہ یار میں ایک ایک اور سانگھڑ میں 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گھوٹکی میں 22، سکھر میں 29، خیرپور میں 12، لاڑکانہ میں 38 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ دادو میں 23، قمبر شہداد کوٹ اور کشمور میں دو دو ،میرپورخاص میں 14 اور عمر کوٹ میں 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ شکار پور اور جیب آباد میں تین تین، تھر پارکر میں 8 اور دیگر صوبوں سے آئے 4 افراد میں کورونا وائرس کی تشخص ہوئی۔
No comments:
Post a Comment