Monday, June 15, 2020

روزمرہ ضروریات کوپورا کرنے کیلئے کریم کی ’’سپر ایپ‘‘ متعارف


The Careem app is full of cutting edge artificial intelligence                      

                                                                                                                                                               آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے لوگوں کی روزمرہ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنی ’’سپر ایپ‘‘ متعارف کروائی ہے جو کہ ایک ملٹی سروس پلیٹ فارم ہے۔

سپر ایپ کے ذریعے آپ سواری بک کروا سکتے ہیں، کھانا آرڈر کرسکتے ہیں، روزمرہ سامان کی فراہمی کرسکتے ہیں، خریداری کرسکتے ہیں یا اپنے موبائل فون پر کریڈٹ بھی ڈلوا سکتے ہیں۔ یہ سروس جون کے آخر سے تمام صارفین اور کپتانوں کو دستیاب ہوں گی۔

کریم کے شریک بانی اور سی ای او مدثر شیخ کہتے ہیں کہ ’’ہم مصنوعات اور سروسز کو مقامی ضروریات کے مطابق بنا رہے ہیں تاکہ اپنی زندگی میں مصروف افراد ان سروسز سے مستفید ہو سکیں جو ان کی ضرورت کے وقت ان کے لیے اہم ہیں‘‘۔

کریم کا قیام دبئی میں 2012 میں ہوا تھا جبکہ پاکستان میں کریم سروس 2016 میں شروع کی گئی تھی اور اس وقت یہ کمپنی 14 ممالک میں 100 سے زیادہ شہروں میں کام کرتی ہے۔

ملک میں لاک ڈاؤن کی باعث کریم کی سروس جب معطل کر دی گئی تب ماہانہ بنیاد پر کریم کے ایک لاکھ سے زیادہ ڈرائیور پلیٹ فارم پر سرگرم تھے۔

کمپنی نے 2017 میں موٹر بائیک سواریوں اور ترسیل کی خدمات متعارف کروائیں جس کے بعد 2019 میں اس کی فوڈ ڈیلیوری ایپ ’’کریم ناو‘‘ متعارف ہوئی۔ کریم کی جانب سے بڑے پیمانے پر مہم چلانے کے بعد کچھ ماہ قبل مارکیٹ لیڈر فوڈ پانڈا کی جانب سے بھی اتنی ہی اچھی پیشکش کی گئی تھی۔

سپر ایپ متعارف کروانے کے ساتھ ہی کریم مندرجہ ذیل تین شعبوں میں خدمات فراہم کرے گا۔

لوگوں کی نقل و حرکت

اس میں گاڑی، موٹر بائیک اور رکشہ سروس شامل ہے۔

چیزوں کی نقل و حرکت

اس سروس میں کھانا، روز مرہ کی ضروری اشیاء، دوائیں اور دیگر اشیاء کی فراہمی شامل ہے۔

رقم کی نقل و حرکت

اس میں رقم کی منتقلی، موبائل ٹاپ اپس (ایزی لوڈ) اور بل کی ادائیگی شامل ہے۔

کریم کی جانب سے ان اقدام کے بعد مستقبل میں ان شعبوں میں سخت مقابلے کا امکان نظر آ رہا ہے۔ کمپنی تیسرے فریقین اور ڈویلپروں کے لئے بھی اپنی ’’سپر ایپ‘‘ کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے....

No comments:

Post a Comment