Tuesday, June 9, 2020

سندھ میں بڑی تعداد میں مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 750 مریض صحت یاب ہوگئے۔ ترجمان سندھ حکومت۔



750 people in Sindh recovered from coronavirus in last 24 hours ...

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی
 وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ سب سے اچھی خبر یہ ہے کہ بڑی تعداد میں 
مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے صوبہ بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 750 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کے اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح سب سے زیادہ ہے۔مجموعی طور پر سندھ میں 19 ہزار800 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔جو لوگ خود کو آئسولیٹ کر رہے ہیں اور زیادہ آرام کر رہے ہیں، وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔مرتضی وہاب نے سندھ کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر کہا کہ خدارا ماسک کا لازمی استعمال کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بزرگ بچے خاص طور پر احتیاط کریں اور گھروں سے باہر نہ 

نکلیں۔ 

خیال رہے کہ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی4646 نئے کیسز، 105 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد تصدیق شدہ کیسز1,08,317 اور اموات 2172 ہو گئی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 71 ہزار 127 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 40 ہزار 819 تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں 39 ہزار 555 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 14 ہزار 006 اور اسلام آباد میں 5785 ہو گئی۔ بلوچستان میں 6788، گلگت بلتستان میں 952 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 412 ہو گئی۔

No comments:

Post a Comment