Monday, June 8, 2020

کورونا وائرس: روبینہ اشرف کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل


Awesome Pictures of Actress Rubina Ashraf Daughter Minna Tariq in ...









تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ روبینہ اشرف کورونا وائرس کے باعث طبعیت بگڑنے پر ہسپتال منتقل ہو گئیں، اداکارہ روبینہ اشرف میں گذشتہ ہفتے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
اداکارہ روبینہ اشرف سے متعلق میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ روبینہ اشرف کی طبعیت بگڑنے کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
لیکن دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے رکن عامر لیاقت حسین ٹوئٹر میں الگ الگ پیغامات میں ان افواہوں کی تردید کی۔
عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ روبینہ اشرف گھر پر رو بصحت ہیں ان کی آئی سی یو میں منتقل کئے جانے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں، روبینہ اشرف کے شوہر طارق بھائی نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے جبکہ رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی بھی اہل خانہ سے رابطے میں ہیں
اس کے علاوہ شوبز سے تعلق رکھنے والے مختلف اداکاروں نے بھی روبینہ اشرف کی صحتیابی کے لئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی.

No comments:

Post a Comment