ڈرامہ ارطغرل غازی آج کل پاکستان میں ہر گھر میں لازم و ملزوم ہوگیا ہے۔۔۔ اور اس کے کرداروں کو ہر گھر میں نا صرف پسند کیا جاتا ہے بلکہ ان کے بارے میں بات کی جاتی ہے۔۔۔اس ڈرامہ کا مرکزی کردار کرنے والی حلیمہ سلطان کو لوگ اتنا پسند کرتے ہیں کہ والدین باقاعدہ اپنے بیٹوں کے لئے اتنی ہی حسین اور اتنی ہی مہذب بیٹی کی تلاش میں لگ گئے ہیں..
حلیمہ سلطان کا اصل نام اسرا بیلجک ہے۔۔۔اور وہ تر کی میں ہی پیدا ہوئیں۔۔۔اسرا بیلجک کو گھر میں پیار سے بیلجک کہہ کر بلایا جاتا ہے اور وہ اپنے والد کی خاصی لاڈلی ہیں۔۔۔اسری بیلجک نے استنبول کی مشہور یونیورسٹی سے انٹرنیشنل ریلیشنز کی ڈگری حاصل کی ۔۔۔۲۰۱۴ میں اسری بیلجک نے میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھنے کا سوچا اور اس سلسلے میں ان کے گھر والوں نے انہیں بہت سپورٹ کیا..
ان کا پہلا ڈرامہ جس میں انہوں نے اداکاری کا آغاز کیا وہ ارطغرل غازی ہی تھا۔۔۔سب حیران تھے کہ پہلے ڈرامہ میں آتے ہی لیڈ رول اور وہ بھی دلوں پر چھا جانے والا۔۔۔یہ ترکی میں چار سال تک چلا۔۔۔۔اس کے علاوہ اسرا بیلجک نے ماڈلنگ بھی کی اور دیگر دو ڈراموں میں بھی کام کیا۔۔۔انہوں نے ترکی کی ایک فلم میں بھی کام کیا اور وہ ان اداکاراؤں میں س ے ہیں جو اپنا سوشل میڈیا خود باقاعدہ استعمال کرتی ہیں اور جوابات بھی دیتی ہیں..
اسرا حد سے زیادہ پاکستان میں پسند کی جاتی ہیں۔۔۔اس لئے کچھ عرصہ قبل جب انہوں نے اپنی ایک مغربی لباس میں تصویر شیئر کی تو پاکستان کے نوجوانوں کو مایوسی ہوئی۔۔۔وہ اس بات کو تسلیم ہی نہیں کر پارہے کہ حلیمہ سلطان کا حقیقت کی دنیا سے تعلق نہیں وہ ایک ڈرامہ کا کردار ہیں..
اسرا بیلجک بھی پاکستانیوں سے بہت پیار کرتی ہیں اور اکثر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر سپورٹ میں بولتی نظر آئی ہیں۔۔۔کچھ عرصہ قبل جب بالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے یونائیٹڈ نیشنز کی امن ممبر ہونے کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے لئے اشارہ دیا تو ایک پاکستانی نژاد لڑکی نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا لیکن پریانکا کے پاس کوئی جواب نہیں تھا اس لئے لڑکی سے مائیک چھین لیا گیا..
لیکن اسرا بیلجک نے انہیں نہیں چھوڑا۔۔۔انہوں نے پریانکا کو باقاعدہ یہ جواب دیا کہ ’’ محب وطن ہونے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ آپ جنگ کی حوصلہ افزائی کریں۔۔۔اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر ہونے کے باعث آپ کو ایسی گفتگو کا حصہ نہیں بننا چاہئے۔۔۔جو جنگ سے متعلق ہو۔۔۔اس سے متعدد بچے متاثر ہوسکتے ہیں جو آپ کو رول ماڈل سمجھتے ہیں..
محبت میں حلیمہ سلطان اصلی زندگی میں اتنی خوش نصیب نہیں رہیں۔۔۔اسرا کی زندگی میں ترکش فٹ بالر گوکھان تور ۲۰۱۴ سے شامل تھا۔۔۔تین سال بعد دونوں کی شادی بھی ہوئی لیکن دو سال بعد ہی اس شادی کا انجام طلاق پر ہوا.
No comments:
Post a Comment