Wednesday, June 10, 2020
ٹڈیوں کا حملہ کورونا سے بڑا معاشی خطرہ ہوسکتا ہے، امریکی جریدہ
امریکی جریدے نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں ٹڈیوں کا حملہ کورونا وائرس سے بڑا معاشی خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق زراعت پاکستانی معیشت کا دوسرا سب سے بڑا شعبہ ہے، جو ملکی مجموعی پیداوار کا 20 فیصد حصہ پورا کرتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کی نصف افرادی قوت اس شعبے سے وابستہ ہے۔ٹڈیوں کے حملوں سے ہونے والے نقصانات کے باعث حکام پر زور دیا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے مختص رقم ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے استعمال کریں۔جریدے کے مطابق ٹڈیوں کے حملوں سے فصلوں کی پیداوار، خوراک اور شدید معاشی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment