اداکارہ اور ماڈل عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان نے پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مبینہ تشدد کا مقدمہ واپس لے لیا ہے۔
لاہور کی کینٹ کچہری میں اداکارہ عظمیٰ خان کی بہن نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے حق میں بیان دیتے ہوئے مقدمہ واپس لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ 22 مئی کو عظمیٰ خان پر مبینہ تشدد کرنے کا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس کے بعد عظمیٰ خان کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس کی پولیس نے آمنہ ملک، پیشینہ ملک اور عنبر ملک کے علاوہ 15 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
مزید پڑھیںملک ریاض کے 19 کروڑ پاؤنڈز پاکستان منتقلNode ID: 446671میں خود کو باغی سمجھتی ہوں: ٹک ٹاک سٹار حریم شاہNode ID: 479176عظمیٰ خان کی درخواست پر ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہNode ID: 481516
عظمیٰ خان کی بہن ہما خان نے لاہور میں کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر کے روبرو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت اپنا بیان قلمبند کروایا جس میں مزید کارروائی نہ کرنے کا کہا گیا ہے۔
ہما خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ غلط فہمی کی بنیاد پر درج کروایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف درج کروائے گئے مقدمے میں کوئی گواہی یا شہادت پیش نہیں کرنا چاہتیں۔
ہما خان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مقدمے میں تاحال کوئی چالان نہیں آیا اس لیے مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتی۔
اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ملزمان ان کے گھر سے تقریباً 50 لاکھ مالیت کا سامان بھی لے گئے
قبل ازیں اداکارہ عظمیٰ خان کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ملزمان نے اُن پر تشدد کیا، گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کی، جان سے مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ایک نامعلوم گارڈ کو ان کے ساتھ زیادتی کرنے کو کہا۔
تاہم منگل کو عدالت میں دیے گئے اپنے بیان میں ہما خان نے کہا ہے کہ انہیں میز کا شیشہ گرنے کی وجہ سے چوٹیں آئیں۔
No comments:
Post a Comment