Tuesday, June 9, 2020

کورونا سے نمٹنے میں ناکامی، پاکستان ایشیاء کا چوتھا خطرناک ملک قرار

ممالک کی درجہ بندی کی تیاری میں وبا سے نمٹنے کے لیے طبی وسائل کے استعمال، قرنطینہ کی سہولیات، وائرس کی تشخیص کی صلاحیت اور معاشی نقصانات کی رفتار کو معیار بنایا کر کی گئی ہے، ہانگ کانگ کے اسٹڈی گروپ کے ماہرین کی تحقیق.

Pakistan reports record 40 deaths in single day, coronavirus cases ...


                                                                                                                                                            کورونا سے نمٹنے میں ناکامی کی وجہ سے پاکستان ایشیاء کا چوتھا خطرناک ملک قرار دے دیا گیا ہے۔ ہانگ کانگ کے اسٹڈی گروپ کے ماہرین کی جانب سے تحقیق کے بعد رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں خطرناک ترین اور محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ اس حوالے سے اسٹڈی گروپ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ممالک کی درجہ بندی کی تیاری میں وبا سے نمٹنے کے لیے طبی وسائل کے استعمال، قرنطینہ کی سہولیات، وائرس کی تشخیص کی صلاحیت اور معاشی نقصانات کی رفتار کو معیار بنایا کر کی گئی ہے۔
جاری کردہ فہرست میں دنیا کی جنت کہلایا جانے والاسوئٹزرلینڈ کورونا سے کم نقصان اٹھانے والے ممالک میں سرفہرست ہے جب کہ دوسرے نمبر جرمنی اور تیسرے نمبر پر اسرائیل ہے۔
اس کے علاوہ چین کا ساتواں، نیوزی لینڈ کا 9، جنوبی کوریا 10، سعودی عرب 17 ، ترکی 37، بھارت 56، امریکا 58، برطانیہ 68 اور بنگلادیش کا 84 واں نمبر ہے۔ 200 خطوں اور ممالک کی اس فہرست میں پاکستان کا 148 واں نمبر ہے۔
رپورٹ میں خطوں کے حساب سے ملک کا سیفٹی اسکور مقرر کیا گیا ہے۔ ایشیاء کی بات کی جائے تو سب سے زیادی سیفٹی اسکور سینگاپور کا ہے جبکہ پاکستان کا سیفٹی اسکور 370 ہے، اس کے علاوہ ڑوسی ملک بھارت کا اسکور 535 اور بنگلادیش کا 482 بتایا گیا ہے تاہم خطے کا سب سے کم سیفٹی اسکور افغانستان کا 310 ہے۔ پیش کردہ رپورٹ میں پاکستان کے لئے تشویشناک بات یہ ہے کہ کورونا سے نمٹنے میں ناکامی والے ممالک کی فہرست میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں بھی دنیا بھر کی طرح کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد کی بات کی جائے تو ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 18 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2189 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 110065 تک پہنچ گئی ہے        

No comments:

Post a Comment