فیصل آباد: (08 جون 2020) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کورونا کی چیزیں خود بھی بنا رہا ہے اور ایکسپورٹ بھی کر رہا ہے۔ سو ملین ڈالرز کے آرڈرز پاکستان کو مل چکے ہیں۔
فیصل آباد انڈسٹریل ایریا فیڈمک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ 26 جنوری کو کو رونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ وینٹی لیٹر کا انسانی ٹرائل چل رہا ہے۔ چند ہفتوں میں وینٹی لیٹر بننا شروع ہوجائے گا۔ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہوگا جو وینٹی لیٹر بناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ہمارا خدشہ تھا کہ جون میں کورونا پھیلے گا اور ایسا ہی ہوا۔ دو سو ایکڑ جگہ میڈیکل ڈیوائس بنانے کیلئے مختص کر رہے ہیں۔ این نائنٹی فائیو ماسک ابھی تک ہم پاکستان میں کمرشل نہیں کر رہے۔ اب ہم بہت جلد این نائنٹی فائیو ماسک پاکستان میں لانچ کریں گے.
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اشیاء پاکستان اب ایکسپورٹ بھی کرے گا۔ فیصل آباد ماسک بنانے اور دیگر اقدامات میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ 100 ملین ڈالرز کے آرڈر آچکے ہیں۔ کورونا وائرس چمگادڑ سے انسان میں آیا۔ پاکستان میں حملہ آور ہونے والا کرونا وائرس وہی وائرس ہے جو ووہان میں آیا تھا۔ میڈیا نے کورونا سے بچاؤ مہم میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس وائرس سے بچنے کا سب سے بہترین طریقہ احتیاط ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پیٹرول کے حصول کیلئے درپیش مشکلات کو ایک دو دن میں حل کیا جائے گا.
No comments:
Post a Comment