پاکستانی شوبز کے ستاروں کی آنکھوں میں بھی کئی کہانیاں چھپی ہوتی ہیں۔۔۔جنہیں کبھی وہ کہہ دیتے ہیں اور کبھی وہ ان کی زبان تک نہیں آپاتیں۔۔۔لیکن کبھی کبھی جب دل پر بوجھ ہو تو زبان پھسل ہی جاتی ہے۔۔۔یوں ہی کئی ستاروں نے اپنی فیملی کے حوالے سے بہت ساری کہانیاں عوام سے شیئر کیں اور ان میں کچھ ایسے ستارے بھی تھے جن کو تکلیف پہنچانے والے ان کے اپنے والد تھے-
سجل علی کے والد
سجل علی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ہم تینوں بہن بھائی اپنی امی سے ٹوٹ کر محبت کرتے تھے اور پھر کچھ ایسا ہوا کہ میرے والد نے میری امی کو تنہا چھوڑ کر دوسری شادی کرلی۔۔۔وہ وقت میری ماں کے لئے بہت ہی مشکل اور تکلیف دہ تھا اور میں کہتی تھی کہ کیسے کرلی انہوں نے دوسری شادی۔۔۔ان کے اس دکھ کو دیکھ کر سجل علی کا دل بھی اکثر کڑھتا رہتا تھا۔۔۔اور پھر انہوں نے ٹھانی کہ وہ اپنے پیروں پر کھڑی ہوں گی تاکہ اپنے ابو سے کبھی بھی پیسے نا لے سکیں۔۔۔یوں سجل نے محنت شروع کی اور ایک وقت ایسا آیا جب سجل علی نے اپنے باپ سے پیسے لینے سے انکار کردیا۔۔۔لیکن جب سجل کی امی کا انتقال ہوا تو انہوں نے اپنے والد سے دوبارہ رابطہ کرلیا اور اپنے دل کو صاف کرلیا۔۔۔وہ روزانہ ہی انہیں فون کرتے ہیں اور ان پر فخر کرتے ہیں۔۔۔یوں بھی اب سجل کے ایک بھائی آسٹریلیا میں پڑھ رہے ہیں اور وہ اور ان کی بہن ڈراموں میں اپنا نام بنا رہی ہیں.

سونیا حسین کے والد
ادااکارہ سونیا حسین نے ایک انٹرویو میں اپنے دل کا حال بتاتے ہوئے کہا کہ ہم دو بہنیں تھیں اور میرے والد اور والدہ کی زندگی بہت اچھی تھی لیکن میرے والد کے گھر والے انہیں اکثر کہتے تھے کہ صرف بیٹیاں ہیں۔۔۔ایک بیٹا بھی ہونا چاہئے۔۔۔بیٹیوں سے کیا نسل چلنی ہے۔۔۔یوں میرے والد نے بیٹے کی خاطر دوسری شادی کرلی اور میری ماں کو تنہا تڑپنے کے لئے چھوڑ دیا۔۔۔ہم چھوٹے تھے اس وقت ، کچھ سمجھ میں نہیں آیا لیکن جیسے جیسے بڑے ہوئے تو یہ پتہ چلا کہ ہماری ماں کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے۔۔۔اور اتفاق سے جب انہوں نے شادی کی اور ان کے گھر بیٹا ہوا تو اس سے پہلے ہی میری امی کے گھر بھی بیٹے کی پیدائش ہوئی۔۔۔سونیا کا کہنا ہے کہ ایک بہت طویل فاصلہ آگیا ہمارے ابو اور ہمارے درمیان۔۔۔دل چاہتا تھا کہ انہیں گلے لگاؤں لیکن اب وہ بات نہیں رہی- |
فریال محمود کے والد
اداکارہ فریال محمود نے کھل کر اپنی زندگی کی تلخ حقیقتوں کو دہراتے ہوئے بتایا کہ ان کے والدین کے درمیان علیحدگی ہوگئی اور میں اپنی امی کے حصے میں آگئی۔۔۔میرے ابو نے دوسری شادی کرلی اور پھر پلٹ کر خبر بھی نہیں لی۔۔۔میری ماں نے دو بار شادیاں کیں اس کے بعد اور میرے سوتیلے بہن بھائی بھی ہوئے۔۔۔لیکن میرے سوتیلے باپ کا تجربہ میری زندگی کے لئے بہت ہی ناگوار تھا۔۔۔ایک بار جب میرے سوتیلے باپ نے مجھے ہراساں کیا تو میں نے اپنے سگے باپ سے رابطہ کیا اور ان کے پاس ملک سے باہر چلی گئی۔۔۔لیکن وہ اپنی نئی زندگی میں سیٹ تھے۔۔۔وہاں مجھے کام بھی کرنا پڑتا تھا اور میرے موٹاپے کو لے کر مجھے میرے ہی والد اکثر ٹوکا کرتے تھے۔۔۔اب سب صحیح ہے لیکن وہ وقت میرے لئے بہت مشکل تھا
No comments:
Post a Comment