ایسا آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ آپ کے ساتھ رہنے والے لوگ یا آپ کے دوستوں میں سے ہر کسی کے چھینکنے کا انداز مختلف ہوتا ہے، کسی کے چھینکنے کا انداز بہت زور دار ہوتا ہے تو کسی کی چھینک بہت دھیمی ہوتی ہے لیکن چھینکنے کے مختلف انداز سے آپ کی شخصیت کے درمیان کیا تعلق ہوسکتا ہے؟
برطانوی ماہر نے چھینکنے کے مختلف انداز اور شخصیت کے بارے میں دلچسپ رپورٹ جاری کی ہے۔
دی سن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ماہر روبن کیر موڈ نے اپنی رپورٹ میں کسی بھی شخص کے چھینکنے کی عادت سے اور اُس کی شخصیت بیان کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے اپنی رپورٹ میں دلچسپ انکشاف کیا کہ دنیا بھر میں رہنے والے انسان مختلف انداز سے چھینکتے ہیں، ہر شخص کا علیحدہ انداز ہوتا ہے جو اُس کی شخصیت کو بیان کرتا ہے۔
روبن نے بتایا کہ عام طور پر چھینکنے کے 6 انداز ہوتے ہیں جن کے بارے میں ذیل میں تفصیل سے بتایا گیا ہے۔
اونچی آواز میں چھینکنے والے افراد
برطانوی ماہر کے مطابق زور دار آواز میں زیادہ تر مرد افراد ہی چھینک مارتے ہیں۔ عام طور پر ایسے لوگ سمجھتے ہیں کہ بلند آواز میں چھینکنا ہی دنیا میں ان کے اہم ہونے کی تصدیق کرتا ہے۔
انہوں نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ایسے لوگ اپنی بلند چھینک مارنے پر فخر محسوس کرتے ہیں، ایسی عادت کے لوگوں میں غوروفکر کرنے اور سوچنے کی عادت بہت کم ہی پائی جاتی ہے۔
معذرت کر کے چھینکنے والے افراد
روبن کے مطابق کچھ لوگ چھینک مارنے سے قبل یا بعد میں، حتیٰ کہ کچھ لوگ درمیان ہی میں دوسروں سے معذرت کرتے ہیں اور پھر وہ چھینک مارتے ہیں۔
اس عادت کے لوگ اپنی ذات میں ہی گم رہنے والے اور نرم مزاج کے ہوتے ہیں۔
ہلکی آواز میں چھینکنے والے افراد
روبن کیر موڈ نے لکھا کہ دھیمی یا آہستہ آواز میں چھینکنے والے افراد دوسروں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کے خواہش مند نہیں ہوتے۔ ایسے لوگوں میں یا تو خوداعتمادی کی کمی ہوتی ہے یا پھر وہ لوگوں کی نظروں میں آنے سے کتراتے ہیں، ہاں مگر وہ اپنی کوئی بھی بات بیان کرنے سے ہچکچاتے نہیں ہیں۔
چھینک مارنے سے قبل آواز نکالنے والے
تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ یہ لوگ چھینک مارنے سے پہلے ایک آواز نکالتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں کسی بھی جگہ کہیں بھی یا کسی کے بھی سامنے چھینکنے کا حق حاصل ہے، عموماً ایسے لوگ خوش فہمی کا زیادہ شکار ہوتے ہیں اور وہ اپنے آپ کو دوسروں سے بہتر سمجھتے ہیں۔
چھینک روکنے کی کوشش کرنے والے
ہمارے ہاں کے چند افراد ایسے ہوتے ہیں کہ جب انہیں چھینک آںے والی ہو تو وہ چھینک کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ لوگ دوسروں کا خیال رکھنے والے ہوتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ اُن کی وجہ سے کسی کو بھی کوئی پریشانی پیش نہ آئے، ایسے لوگ اپنے آپ سے بہت مخلص ہوتے ہیں اور وہ دوسروں سے بمشکل ہی متاثر ہوتے ہیں۔
کہنی منہ پر رکھ کر چھینک مارنے والے لوگ
اس انداز سے چھینک مارنے والے لوگ قانون کی پاسداری کرتے ہیں، ان میں خود آگہی اور اجتماعی شعور موجود ہوتا ہے لیکن انفرادی حیثیت میں زیادہ سوچ بچار کی صلاحیت کم رکھتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment