Wednesday, June 10, 2020

ملک میں پیٹرول کا مصنوعی بحران جاری


12 cases against petrol pump owners - Pakistan - DAWN.COM
 کراچی سے خیبر تک جاری مصنوعی بحران دسویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں عوام پیٹرول کی تلاش میں دربدر ہیں، جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں پی ایس او کے علاوہ کہیں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی نہیں بنایا جارہا ہے۔پشاور میں بھی پیٹرول کی قلت کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے جہاں پرائیویٹ پیٹرول پمپس کے بعد شہری پی ایس او سے بھی خالی ہاتھ لوٹ رہے ہیں۔دوسری جانب وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کی ہے

No comments:

Post a Comment