سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے غیر ملکی وفد کے ڈالرز سے بھرے بیگ کا کیا کیا؟ چوہدری غلام حسین نے بڑا دعویٰ کر دیا
سینئر
صحافی چوہدری غلام حسین نے کسی کا نام لیے بغیر دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب کے دور میں ایک غیرملکی وقت پاکستان آیا۔دونوں کے درمیان شیڈول کے مطابق معاہدے ہوئے اور اس کے بعد پی سی ہوٹل میں وفد کو کھانا کھلایا گیا اور وفد روانہ ہوگیا۔تاہم اس وفد کے جانے کے بعد ایک ڈالر سے بھرا بیٹگ سامنے آیا جس پر سابق وزیراعلی پنجاب نے دریا فت کیا کہ ڈالرز سے بھرے بیگ کا مالک کون ہے۔
موقع پر موجود کئی لوگوں سے پوچھا کہ کیا وہ بیگ ان کی ملکیت ہے۔جب کسی نے اس کی ملکیت کو قبول نہ کیا تو سابق وزیر اعلی نے کہا کہ وہ خود وفد کے ارکان سے رابطہ کرکے رقم بحفاظت پہنچائیں گے۔چوہدری غلام حسین نے کہا کہ اس کے بعد وو رقم کہاں گئی کسی کو معلوم نہ ہوا اور نہ ہی اس کا کوئی دعویدار سامنے آیا۔
اور نہ ہی سابق وزیر اعلی پنجاب کو رقم کسی کو واپس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ وہ رقم توشہ خانہ میں بھی جمع نہیں کروائی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعلی بہت تیز ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ ملین اور بلین کی سرمایہ کاری کرنے والے وفد کی جانب سے یہ ایک چھوٹی سی ٹپ ہوسکتی ہے۔چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ان کی آنکھوں کا دیکھا حال ہے۔اگر کوئی ان سے متعلق مزید تفصیل جاننا چاہتا ہے تو وہ فون کر کے تفصیل پوچھ سکتا ہے۔
پروگرام میں موجود میزبان صابر شاکر نے اس رقم کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے اس رقم کی کہیں سرمایہ کاری کی گئی ہواور جب اس رقم کا کوئی دعویدار سامنے آئے تو اس کو رقم دے دی جائے۔جس پر چوہدری غلام حسین طنزیہ جواب دیا اور کہا کہ یہ رقم اور کسی کو نہیں دی گئی۔یہاں تک کہ توشہ خانہ میں بھی جمع نہیں کروائی گئی
No comments:
Post a Comment